• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کا NZ20 کو ترجیح دینے کا فیصلہ

ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں اہم تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے NZ20 کو ملک کی ترجیحی ٹی ٹوئنٹی لیگ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی کرکٹ کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی لیگز کے مقابلے میں اپنی شناخت قائم رکھنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ NZ20 کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے جبکہ شائقین کی دلچسپی بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ مجوزہ منصوبے کے تحت لیگ کو مزید منظم اور پرکشش بنانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور جاری ہے۔
اسپورٹس سے مزید