کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش نے ریفری کے متنازع فیصلوں کی بدولت ساف انڈر 20فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو 2-0 کی شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ دوسرے ہاف میں 50ویں منٹ میں رونان بینجمن سلیوان نے فری کک پر پہلا گول کیا۔ 60ویں منٹ میں نجیب اللہ کے اسکور برابر کر دیا ، مگر ریفری نے یہ گول مسترد کر دیا۔ سات منٹ بعد سلیوان نے ایک اور گول کر کے بنگلہ دیش کی جیت یقینی بنا دی۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 26 فروری جمعرات کو بھارت سے کھیلے گی ۔ سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ہوگا ۔