• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے ماہ ہونے والے سندھ گیمز ملتوی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے موجودہ صورت حال اور پی ایس ایل کی وجہ سے 16اپریل سے سکھر میں شروع ہونے والے سندھ گیمز ملتوی کرد یے ہیں ۔امکان ہے کہ گیمز اب اگست ، ستمبر میںہوں گے ۔ سندھ اولمپکس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے مدنظر مقابلوں کو ملتوی کیا گیا ہے جبکہ انہی تاریخوں میں کراچی میں پی ایس ایل کے میچز بھی جاری ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی جون میں شدید گرمی کے باعث ان مقابلوں کو گرم موسم میں کرنا ممکن نہیں۔
اسپورٹس سے مزید