کرائسٹ چرچ (جنگ نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کے بڑھتے ہوئے اثر کے باعث بین الاقوامی باہمی سیریز اپنی اہمیت کھونے لگی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز کے فیصلہ کن معرکے سے قبل انہوں نے کہا کہ بڑی لیگز کے آغاز سے عین پہلے اس سیریز کے انعقاد نے دونوں ٹیموں کو اپنے اصل اسٹار کھلاڑیوں سے محروم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ شائقین اور ماہرین سوال اٹھا رہے ہیں۔