کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی ٹائٹل کا دفاع کر چکے ہیں، کوشش ہو گی اور مجھے یقین بھی ہے کہ ہم دفاع کر سکتے ہیں ۔ میرا لاہور قلندرز سے یہی تعلق ہے کہ میں لاہور قلندرز ہوں اور لاہور قلندرز میں ہوں ۔منگل کو میڈیا سے بات چیت میں زمبابوے کے کپتان نے کہا کہکرائوڈ کو مس کریں گے، ان سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے لئے دعا کریں ہم ان کیلئے دعا کریں گے کہ جلد اسٹیڈیم آئیں۔ اچھا ہوا میں جلد پاکستان آ گیا، موسم سے ہم آہنگ ہو گیا ہوں ، اتنی سردی کی توقع نہیں تھی ۔ دعا کر رہا ہوں جلد حالات ٹھیک ہوں اور کرائوڈ کی واپسی ہو ،کرائوڈ کے بغیر مزہ نہیں آتا ۔ ہمارے تین چار پلیئرریلیز ضرور ہوئے ہیں لیکن تین چار ایسے بھی آئے ہیں جن پر ہماری نظریں تھیں ۔ ہماری بنچ اسٹرنتھ بہت اچھی ہے جس کا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں اور پروفیشنل انداز میں آگے بڑھتا ہوں ۔