• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں شیڈول ایشین ٹیم اسکواش ایونٹ ملتوی

کراچی (جنگ نیوز)ایشین اسکواش فیڈریشن نے اسلام آباد میں آئندہ ماہ شیڈولڈ ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔ مقابلے 14 سے 18اپریل تک ہونا تھے ۔ فیصلہ خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ایشین اسکواش فیڈریشن ٹیموں کی مشاورت سے نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ جس کیلئے ستمبر پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کیلئے عبوری اسکواڈ فائنل کرلیا تھا۔
اسپورٹس سے مزید