کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل چھوڑ کر جانیوالے ایک اور غیرملکی کھلاڑی کا آئی پی ایل میں معاہدہ ہوگیا۔ کوئٹہ کے اسکواڈ سے دستبردار ہونے والے اسپینسر جونسن کا چنئی سپر کنگز سے معاہدہ ہوگیا۔ اسپینسر جونسن کو مکمل سیزن کیلئے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ریلیز کیا گیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹر سے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے میں معاہدہ کیا تھا۔ آئی پی ایل ٹیم نے اسپینسر جونسن کو ڈیڑھ کروڑ انڈین روپوں میں سائن کیا ہے ۔ ڈالرز میں اسپینسر جونسن کا پی ایس ایل کنٹریکٹ دو لاکھ ڈالرز کا تھا، آئی پی ایل کنٹریکٹ ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز کا ہے۔ چنئی سپر کنگز کے جانب سے اسپینسر جونسن کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جونسن کا آسٹریلیا میں ری ہیب جاری ہے، ابتدائی میچز مس کریں گے ۔