• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میامی اوپن سے اخراج، ایگا سووائیتک نے کوچ سے راہیں جدا کر لیں

میامی (جنگ نیوز) عالمی نمبر تین ٹینس اسٹار ایگا سوائیتک نے میامی اوپن میں غیر متوقع شکست کے بعد اپنے کوچ وم فوسیٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ وہ نئی راہ اختیار کرنا چاہتی ہیں اور حالیہ ناکامی نے انہیں مشکل فیصلے پر مجبور کیا۔ پولش اسٹار کو میامی اوپن میں ابتدائی مرحلے میں ہم وطن میگڈا لینیٹ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں کی تقریباً ڈیڑھ سالہ شراکت میں انہوں نے ومبلڈن سمیت کئی اہم ٹائٹلز جیتے۔ سوائیتک نے کوچ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسپورٹس سے مزید