• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ناظم آباد پیڈل کورٹ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیڈل کھیل کی بڑھتی مقبولیت کے سبب نیا ناظم آباد میں بھی پیڈل کورٹ قائم کردیا گیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی چیئرمین نیا ناظم عارف حبیب نے ربن کاٹ کر کورٹ کا افتتاح کیا ۔ عارف حبیب کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد اسپورٹس سٹی کی حقیقی تصویر ہے۔ جہاں کرکٹ ، فٹبال ، فٹسال، اسکواش، ٹینس سوئمنگ ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن سمیت بیس کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں اب تیزی سے مقبول ہونے کھیل پیڈل کورٹ کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔
اسپورٹس سے مزید