کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے انڈین پریمیئر لیگ سےدستبرداری کا اعلا ن کردیا ہے انہوں نےدلی کیپیٹلز کے ساتھ معاہدہ کیاہوا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نےاپنا انگلینڈ کا کیریئر بچانے کے لئے بھارتی لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین ڈکٹ نے کہا کہ یہ ایک مشکل لیکن میرا کیریئر بچانے کیلئے بہترین فیصلہ تھا ،ٹیم کے تمام ارکان سے معذرت خواہ ہوں ۔ آئی پی ایل سے دستبرداری کی وجہ سے بین ڈکٹ دو لاکھ پائونڈز سے محروم ہو جائیں گے۔ دستبرداری کی وجہ سے بین ڈکٹ 2029 تک آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔