• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی میں کمی پر زور

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ‘خطے کی صورتِ حال اور سکیورٹی امور پر غور‘نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو ‘خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے،غیرفوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اور بحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ تفصیل کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو اہم اجلاس ہواجس میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بات چیت کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید