• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری مقاصد سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری مقاصد سے دستبردار ہونے کیلئے تیارہے ، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے انہیں آبنائے ہرمز سے متعلق ایک "بہت بڑا تحفہ" دیا ہے، جس سے ان کا یہ اعتماد بڑھ گیا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنے کے لئےتہران میں بالکل صحیح لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات "ابھی" جاری ہیں، تہران معاہدہ کرنے کے لئے "انتہائی بے تاب" ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں، دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہی ممکن ہے۔

اہم خبریں سے مزید