کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان بھر کے انٹرٹینمنٹ کے شائقین کے لیے بڑی خبر جیو اور پکسل انٹرٹینمنٹ لا رہا ہے پاکستان بھر کے ان ٹیلنٹڈ افراد کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم جس نے دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں اپنی شہرت کا تہلکہ مچایا ہوا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی حامل فرنچائز پاکستان گاٹ ٹیلنٹ Pakistans Got Talent کے عنوان سے شروع کر رہی ہے آڈیشن ،، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک میں اپنی شہرت کی دھوم مچانے والی فرنچائز کا تسلسل جیو ٹیلی ویژن اور پکسل انرینمنٹ نے پاکستان بھر کے بہترین ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں شناخت دینے کے لیے آڈیشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جیو ٹیلیوژن نیٹ ورک سے نشر ہونے والی پروموشن نے فن اور ہنر کے دلدادہ پوری قوم میں تہلکہ مچا دیا ہے اگر آپ میں وہ خاص ٹیلنٹ ہے جو ابھی تک دنیا کی نظر سے ہے اوجھل تو ابھی لاگ آن کیجئے www.pgtauditions.com اور اپنے فن کے جوہر کو دنیا کی نظروں کے سامنے لانے کے لیے ہو جائیں تیار۔