کراچی (نیوز ڈیسک) وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستیں ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کے قریب ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سخت اقدامات سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا۔سعودی عرب نے حال ہی میں امریکی افواج کو مغربی سعودی عرب میں واقع کنگ فہد ایئر بیس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے،جنگ سے قبل سعودی قیادت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود اور سہولیات ایران پر حملوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دےگا۔ایران کی جانب سے ریاض اور توانائی مراکز پر میزائل و ڈرون حملوں کے بعد یہ پالیسی برقرار نہ رہ سکی۔