• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارگ جزیرے پر قبضے کا منصوبہ، پنٹاگون کا ایئر بورن ڈویژن کی تعیناتی پر غور

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی دفاعی حکام کے مطابق پنٹاگون ایران میں جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر آرمی کی 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے ایک جنگی بریگیڈ اور اس کے ہیڈکوارٹر کے کچھ عناصر کو تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات فی الحال احتیاطی منصوبہ بندی ہیں اور نہ پنٹاگون اور نہ ہی یو ایس سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کوئی حتمی حکم جاری ہوا ہے۔ حکام نے پس منظر کی بنیاد پر بتایا کہ تجویز کردہ فورسز 82ویں ایئر بورن ڈویژن کی امیڈیئٹ ریسپانس فورس ہے جوتقریباً 3,000 فوجیوں پر مشتمل وہ بریگیڈ جو دنیا میں کہیں بھی 18 گھنٹوں کے اندر تعینات ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان فورسز کا ممکنہ مقصد ایران کے خارگ جزیرے پر قبضہ کرنا ہے، جو ملک کی تیل برآمدات کا مرکزی مرکز ہے۔ امریکی منصوبہ بندی میں یہ امکان بھی شامل ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ جزیرے پر قبضے کی منظوری دے دیتے ہیں تو 31ویں میرین ایکسپڈیشنری یونٹ کے تقریباً 2,500 میرینز کو بھی کارروائی کے لیے استعمال کیا جائے، جو پہلے ہی خطے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید