کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی اور ایران جنگ کے پس منظر میں 25ویں آئینی ترمیم کے لاگو ہونے کی بحث تیز،نیوز ویک کے قدامت پسند صحافی نے نائب صدر جے ڈی وینس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے خلاف 25ویں ترمیم استعمال کریں،25ویں ترمیم صدر کی نااہلی، موت، استعفے یا معزولی کی صورت میں اختیارات کی قانونی منتقلی کی اجازت دیتی ہے۔ایران جنگ کے آغاز کے بعد 25ویں ترمیم کے حوالے سے مطالبات بڑھ رہے ہیں ،یہ مطالبات اب کنزرویٹو حلقوں میں بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔