کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کو دو سالہ غزہ جنگ اور لبنان آپریشنز سے 8.6 فی صد جی ڈی پی نقصان، معاشی نقصان 158 کھرب72 ارب روپے، بینک آف اسرائیل، اخراجات صرف غزہ جنگ اور لبنان کارروائیوں تک محدود، امریکااسرائیل ایران جنگ کے اخراجات شامل نہیں، ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ سے جی ڈی پی میں مزید 0.3 فیصد کمی، جنگ سے پہلے معیشت کی 5.2فیصد گروتھ کی توقع، خسارہ ہدف 3.9فیصد تھا۔ اب قرض/جی ڈی پی تناسب بڑھنے کا خدشہ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو دو سالہ غزہ جنگ اور لبنان آپریشنز سے 8.6 فی صدجی ڈی پی نقصان ہوا ہے۔