• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے خلیجی ملک نے ٹرمپ پر جنگ جاری رکھنے کیلئے دباؤ بڑھا دیا، نیویارک ٹائمز

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز کے مطابق خلیجی ملک صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈال رہاہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری امریکی واسرائیلی جنگ کو برقرار رکھیں۔ امریکی حکام کو بریفنگ دینے والے ذرائع کے مطابق خلیجی ملک نے مؤقف اپنایا ہے کہ موجودہ عسکری مہم مشرقِ وسطیٰ کو ازسرِ نو تشکیل دینے کا ایک تاریخی موقع فراہم کرتی ہے۔ خلیجی ملک کے حکام نے اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ وہ جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ملک ہمیشہ سے اس تنازع کے پرامن حل کا خواہاں رہا ہے اور اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لایا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ انتظامیہ صدر کی نجی گفتگو پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد بار خلیجی ملک کی طرف سے صدر ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ ایران کی سخت گیر حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اہم خبریں سے مزید