کراچی (نیوز ڈیسک) ایران پر فوجی دباؤ میں ناکامی، اسرائیل میں موساد پر سیاسی تنقید، ایران میں حکومت خاتمے کی توقعات پوری نہ ہونے پر نامعلوم ذرائع سے سخت حملے دیکھنے میں آئے۔ موساد ڈائریکٹرنشانہ،ممکنہ طور پر یہ تنقید نتن یاہو یا ٹرمپ کے حلقوں سے جاری ہوئی۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق حال ہی میں موساد کے ڈائریکٹرڈیوڈ بارنیا پر نامعلوم ذرائع کی جانب سے سخت حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔