راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات ، دونوں کے درمیان صحت اور زیرسماعت مقدمات پر گفتگو ہوئی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل کو عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی ،جہاں تقریباً 25منٹ تک دونوں میاں بیوی اکٹھے رہے اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،عیدالفطر اور گزشتہ روز پمزمیں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد عمران خان کی اپنی اہلیہ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔