• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل کا پساخی 13 سے تیل پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کے توانائی کے شعبے (اپ اسٹریم سیکٹر) میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ʼپساخی 13ʼ سے تیل کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا کامیاب ’’ہوریزونٹل‘‘ (افقی) کنواں ہے جسے’’کلاسٹک ریزروائر‘‘ میں کھودا گیا ہے، جو کہ مقامی ڈرلنگ کی صلاحیتوں اور وسائل کے بہتر استعمال میں ایک بڑی چھلانگ کی علامت ہے۔ ضلع حیدرآباد میں واقع یہ کنواں اس وقت یومیہ تقریباً 460 بیرل تیل پیدا کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید