اسلام آباد (عاطف شیرازی )پشاور سے کراچی جانے والی 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس کے ساتھ لودھراں کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کئی الٹ گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ٹرین کی بوگیوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے بعد ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔