• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایران جنگ کا ذمہ دار وزیر دفاع ہیگ سیتھ کو قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کا ذمہ داروزیر دفاع ہیگ سیٹھ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ ہیگ سیتھ نے جنگ کی حمایت کی اور ایران کو ایٹمی ہتھیار وںسے روکنے کیلئے فوری کارروائی کی تجویز دی تھی۔ انتظامیہ کی متضاد وضاحتیں ، ہیگسیٹھ نے ایرانی میزائل، ڈرون اور بحری صلاحیتوں کے خاتمے کے مقاصد بیان کیے۔دی ٹریبیون کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے کے حوالے سے دفاعی وزیر پیٹ ہیگ سیٹھ کو ذمہ دار قرار دیا ہے، اور کہا کہ ہیگ سیٹھ نے پہلے اس جنگ کی حمایت کی اور ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی تجویز دی تھی۔یہ باتیں انہوں نے ٹیسیسی نیشنل گارڈ بیس، ٹینیسی میں ایک راؤنڈ ٹیبل اجلاس کے دوران کیں، ٹرمپ نے اس دوران نائب صدر جے ڈی وینس کو نسبتاً کم پرجوش قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید