• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں مختلف گروپ اقتدار کی جنگ میں پھر الجھ گئے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) افغانستان میں مختلف گروپ اقتدار کی جنگ میں پھر الجھ گئے، پاکستان نے برادر ممالک کو مطلع کردیا ہے کہ وہ طالبان حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں، بلندی پر واقع چوکیوں پر قبضے کے بعدٹی ٹی پی دہشت گردوسطیٰ افغانستان میں روپوش ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دہشت گردی کے سرپرست طالبان کے درمیان منگل کی علی الصباح احترام عیدالفطر کی جنگ بندی کا وقفہ ختم ہونے کے بعد طالبان نے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ اکا دکا فائرنگ کی، جس کا سختی سے جواب دے دیا گیا۔ تاہم سرحد کی دوسری جانب سے خودکش دہشت گردوں اور نام نہاد تشکیلات کی نقل و حرکت کا کوئی طبقہ سامنے نہیں آیا۔ افغان معاملات کی نگرانی کرنے والے اعلیٰ ترین سفارتی ذرائع نے منگل کی شام جنگ/ دی نیوز کو بتایا ہے کہ افغان سرحد پر دوسری جانب کی چوکیاں تباہ کردینے، بلندی پر واقع چوکیوں پر قبضے کے بعد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد سرحد کی دوسری جانب واقع دیہات خالی کرکے وسطیٰ افغانستان میں روپوش ہوگئے ہیں، اپنے افراد، کنبہ سمیت ایسے بھاگ جانے والے دہشت گردوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ اس سے بین الاقوامی سرحد سے ملنے والے افغان علاقے میں غیر اعلانیہ بفر زون قائم ہوگیا ہے، جہاں نقل و حرکت درجہ صفر پر برقرار ہے۔

اہم خبریں سے مزید