اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) پاکستان میں64 فیصدریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ مکمل نہ ہونےکاانکشاف ،تقریبا36فیصدریاستی ملکیتی اداروں نےآڈٹ مکمل کیا ،بہت سے ادارے عبوری اعدادوشمار پرچل رہے ہیں۔ ریاستی ملکیتی اداروں میں اربوں روپے کے فیصلے اندازوں اور مفروضوں پر مبنی ہیں، وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق تاخیر یا نامکمل آڈٹ سے حکومت کو مالیاتی مسائل کاسامنا ، نجکاری میں رکاوٹ بن گئی۔ وزارت خزانہ کی ریاستی ملکیتی اداروں کی رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں۔