• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں، قومی حکومت بنائیں، محمود اچکزئی

کوئٹہ (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں، ایک قومی حکومت بنائیں، فضل الرحمان، پیپلز پارٹی، ن لیگیوں و دیگر سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ ان نکات پر متفق ہوں، فوج اور اداروں کے بغیر ملکی دفاع کیسے ممکن بن سکتا ہے، یہ ہماری فوج ہے۔پشین میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں امریکا اسرائیل نے بغیر قصور کے ایران پر آگ برسائی۔
اہم خبریں سے مزید