• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ ہے نہ اسرائیل سیکولر ملک، یعقوب شاپیرو

کراچی (ٹی وی رپورٹ) یہودی اسکالر ربی یعقوب شاپیرو نے کہا ہے کہ نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ ہے نہ اسرائیل سیکولر ملک ہے، سابق سفیر ایران آصف درانی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں کوئی ایسا ملک موجود نہیں جو فریقین کو قابل قبول ہو، سابق سفیر ایران جاوید حسین نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے جنگ پھیلے۔ وہ جیو نیوز کے ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ عالمی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھرپور کوشش کی جارہی کہ جنگ بند کروائی جائے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر کا سی این این نے نام لیا ہے کہ ان سے مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ جعلی نیوز تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے کے لئے دی جارہی ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے ہم نے ان کا انٹرویو کیا تھا اس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے لئے تیا رہیں اور امریکہ ہمیشہ مذاکرات کو ہمیشہ جال کے طو رپر استعمال کرتا ہے۔ حامد میر کے سوال کہ اگر صیہونیت یہودیوں کے ساتھ غداری ہے تو کیا اسرائیل ایک یہودی ریاست نہیں اور کیا وہ دنیا بھر کے یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتا؟ کے جواب میں یہودی اسکالر ربی یعقوب شاپیرونے کہا کہ اسرائیل نہ تو ایک حقیقی یہودی ریاست ہے اور نہ ہی وہ یہودیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید