• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا ایک سالہ بچے پر باپ کے سامنے تشدد، سگریٹ سے جلایا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے سفاکیت کی انتہا کردی، غزہ میں فلسطینی والد کے سامنے اس کے ایک سالہ بچے کا جسم سگریٹ سے جلاتے رہے۔ اس دوران جواد ابو ناصر نامی شیر خوارتکلیف سے بلک بلک کر روتا رہا۔اسرائیلی فوج اس کے باپ کو جبری اعتراف پر مجبور کرتی رہی۔ ریڈ کراس کے ذریعے کمسن کو 10گھنٹے بعد رہائی ملی۔اسرائیلی افواج نے کمسن بچے کے باپ اُسامہ ابو ناصر کو قید کر لیا۔ یہ واقعہ مغازی پناہ گزین کیمپ میں چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔
اہم خبریں سے مزید