کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی منظوری سے ادارے کے 32 اہلکاروں کے بین الصوبائی تبادلے کر دیئے گئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلے ہونے والے اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹبلز اور کانسٹبلز شامل ہیں۔ تمام اہلکار ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی برانچ میں تعینات تھے اور ان کے تبادلے کراچی، ملتان، گجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، بلتستان، سکھر، اسلام آباد اور لاہور کر دیئے گئے ہیں۔