• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم /فیلڈ مارشل دور اندیشی سے خارجہ پالیسی آگے بڑھا رہے ہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دور اندیشی سے خارجہ پالیسی آگے بڑھا رہے ہیں ۔پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی وقار، مضبوطی اور امن کے لیے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے،اسے دور اندیشی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔منگل کو ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے غیر یقینی اور تنازعات سے بھرپور عالمی ماحول میں پاکستان امن، بات چیت اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ انصاف، مظلوم اقوام کی حمایت اور خطے میں استحکام کے قیام کے حق میں رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی آواز ہم آہنگی، اتحاد اور انسانیت کے پیغام کے طور پر سنی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید