• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلانی گروپ کے حامیوں کا احتجاجی جلسہ، علی قاسم گیلانی سے لاتعلقی کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) این اے 148 کی یونین کونسل 78 ٹبہ مسعود پور میں گیلانی گروپ کے حامیوں نےرکنقومی اسمبلی علی قاسم گیلانیسے علیحدگی کا اعلان کیا ہے ،یہ اعلان ٹکٹ ہولڈر چیئرمین میاں سلطان عالم بھٹہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں محمد علی بھٹہ کی قیادت میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں کیا گیا،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں سلطان عالم بھٹہ اور میاں محمد علی بھٹہ نے کہا کہ جنرل الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی اور ضمنی الیکشن میں سید علی قاسم گیلانی کو اسی حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا گیا، مگر علی قاسم گیلانی نے اپنے والد سید یوسف رضا گیلانی کی ہمارے بزرگوں کے ساتھ چالیس سالہ رفاقت اور سیاسی تعلق کو صرف دو سال میں نظرانداز کر دیا،انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 78 کی عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں، گلیاں، سڑکیں، سیوریج اور بجلی کے کھمبوں سمیت متعدد مسائل جوں کے توں ہیں، حالانکہ کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کے دوران انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کی اور ان کی بحالی تک ان کے ساتھ کھڑے رہے، مگر منتخب نمائندوں کی جانب سے عوامی مسائل کو نظر انداز کیا گیا،انہوں نے اعلان کیا کہ یونین کونسل 78 کی عوام نے ایم این اے علی قاسم گیلانی سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے،اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو جلد ہی پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی مکمل علیحدگی کا اعلان کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں اس کا جواب دیا جائے گا،جلسے سے پیرزادہ میاں عبدالقادر، پیرزادہ میاں طاہر عباس، پیرزادہ میاں ثقلین، عبدالمجید ماجد، ظہیر اقبال ننھا، دانش سلطان بھٹہ، میاں عبداللہ بھٹہ، محمد مصطفی، ظفر درگ، ملک اشرف درگ، قاسم بھٹی، عارف آرائیں، فیاض بھٹی، ملک عباس کھہاوڑ، مشتاق کھوکھر، حاجی غلام رسول اور عدیل بلوچ سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف برادریوں کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید