ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کاتفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے ادویات کی دستیابی، طبی سہولتوں اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا،بعض مریضوں کی جانب سے درپیش مسائل کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔