ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 23مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں رمضان سے دو ڈاکو نے 70ہزار لوٹ لیے اورمزاحمت پر پسٹل کا بٹ سر میں مارکر زخمی کرکے فرار ہوگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں قربان سے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مارکر موبائل فون چھین لیا جب کہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں حاجی نذیر کے گھر سے نقدی سمیت ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، صدر شجاع آباد کے علاقے میں محمد نواز کا بھوسہ و لہسن، اللہ بخش کی سولر پلیٹ، سٹی جلالپور کے علاقے میں اسحاق کی موٹر ،گلگشت کے علاقے میں بلال حیدر کا موبائل فون، اسماعیل کی نقدی و طلائی زیورات، کینٹ کے علاقے میں راشد وحید ،جاوید ، علی رضا اور عثمان حیدر، چہلیک کے علاقے عبداللہ ندیم ،ممتاز آباد کے علاقے میں عنایت اللہ کے موبائل فونز ،سبطین کی موٹرسائیکل، نیوملتان کے علاقے میں سمیرا کی نقدی ،سونا اور موبائل فون، رضوان اشرف کی موٹرسائیکل، ثنا اللہ کا سامان ،دہلی گیٹ کے علاقے میں وقاص کی موٹرسائیکل، صدیق ،فرمان کے موبائل فونز ،لوہاری گیٹ کے علاقے میں حیدر علی کی موٹرسائیکل اور بدھلہ سنت کے علاقے میں ناصر علی کی گائے چوری ہوگئی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔