ملتان ( سٹاف رپورٹر) سکیورٹی اداروں کی جانب سے پی ایس او ڈپو پر موک ایکسرسائز کا انعقاد،فرضی مشقیں کرتے ہوئے اپنے ہدف کو پورا کیا گیا،تفصیل کے مطابق ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے پی ایس او ڈپو شیر شاہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، موک ایکسرسائز میں شریک جوانوں نے فرضی مشقیں کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے پورا کیا، موک ایکسرسائز میں سپیشل برانچ ،لوکل پولیس، بمسکواڈ ،سول ڈیفنس اور ٹریفک سٹاف کے جوان شریک ہوئے موک ایکسر سائز کے اختتام پر شریک جوان واپس روانہ ہوگئے ۔