ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے دوران نافذ کیے گئے کم اوقات کار ختم کر کے آج بدھ سے پرانا ٹائم ٹیبل بحال کر دیا گیا ہے، ذرائع بورڈ کے مطابق رمضان المبارک میں بورڈ کے دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلتے تھے، تاہم عید الفطر کے بعد اب دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں،یہ ٹائم ٹیبل آج بدھ سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔