• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نیشنل کوآرڈینیٹڈ وائرائٹل ٹرائلز بارے تیسرا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں نیشنل کوآرڈینیٹڈ وائرائٹل ٹرائلز بارے تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین نیشنل سیڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ‘ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی، اجلاس میں ڈاکٹر محمد ادریس خان،صباحت حسین، محمد جمیل، ڈاکٹر خضر حیات، ڈاکٹر صغیر احمد، حماد حسین، ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر فرقان احمدجب کہ آن لائن شرکت کرنے والوں میںڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر قمرشکیل، محمد عاصم ، محمد اعظم خان، احسان اللہ، نذر اقبال، شاہد ممتاز، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہاور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کپاس کو بہتر بنانے کیلئے دونوں سیکٹرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ملتان سے مزید