ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ملتان وہاڑی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ای ہائی ویز اور ایکسین ہائی ویز نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر سڑک کے باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور منصوبے کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گنجان آباد علاقوں میں سڑک کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ گرین بیلٹس میں شجرکاری اور خوبصورت ڈیزائن ترتیب دیے جائیں تاکہ شہری ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔