ملتان(سٹاف رپورٹر ) مخدوم شوکت حسین گیلانی کے45ویں سالانہ عرس کا آغازمزار شریف کو غسل اور چادرپوشی سے ہوا، سجادہ نشین مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی نے اجتماعی دعا کرائی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی، مخدوم زین العابدین گیلانی ایڈووکیٹ، مخدوم زوہیب گیلانی،علی رضا گیلانی،عمران حسن گیلانی، عامر حسن گیلانی صدرالدین گیلانی سمیت گیلانی خاندان کی اہم شخصیات و عمائدین شہر نے شرکت کی،اس موقع پرمخدوم ولایت مصطفی گیلانی،مخدوم غلام یزدانی گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی نے مخدوم شوکت حسین گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملتان اور جنوبی پنجاب کیلئے بہت خدمات ہیں انہوں نے تعلیم کے شعبہ کے لئے بہت کام کیا۔