ملتان (سٹاف رپورٹر) طویل عید تعطیلات کے باعث سیوریج و واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع، واسا صارفین 25 مارچ تک اپنے بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، آن لائن ادائیگی کی متعدد سہولیات بھی دستیاب ہیں،واسا ملتان انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت اور طویل عید تعطیلات کے پیش نظر ایک اہم عوام دوست اقدام کرتے ہوئے واٹر سپلائی اور سیوریج بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو بروقت ادائیگی کیلئے اضافی سہولت فراہم کرنا اور عید کے ایام میں بلوں کی ادائیگی میں پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔