• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ملک پروازوں کےکرایوں میں اضافے پر تشویش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عوامی و سماجی حلقوں نےنجی و قومی ایئرلائن کے کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے کرایوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ائیر لائن کمپنیاں صوبے بالخصوص کوئٹہ کے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتی ہیں کسی بھی ائیرلائن کمپنی کی ٹکٹوں کا کوئی ریٹ فکس نہیںجبکہ آئے روز پروازیں منسوخ رہنا معمول بن گیا ہے انہوں نےحکام سے اپیل کی کہ وہ وفاق کی توجہ اس انتہائی اہمیت کے حامل مسئلہ کی جانب مبذول کروائیں اور ایئرلائن حکام کو ہدایت کریں کہ وہ کوئٹہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کی تعداد میں اضافہ کریں اور کرایوں میں کمی کرکےایک کرایہ مقرر کریں۔
کوئٹہ سے مزید