• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی چھٹیوں کے اثرات نقصان دہ ہو ں گے ،عوامی وسماجی حلقے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے عوامی وسماجی حلقوں نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں سکولوں کی چھٹیوں سے وقتی طور پر تو فائدہ ہو سکتا ہے مگر اس کے اثرات طویل المدتی اور نقصان دہ ہو ں گے ،تعلیمی ادارے مسلسل بند رہیں تو نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی ذہنی صحت اور مستقبل بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے،ان کاکہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک کو اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا سامنا ہے مگر کیا اس کا حل صرف تعلیم کو روک دینا ہے،کیا پیٹرول بچانے کے لیے بچوں کا مستقبل قربان کر دیا جائے ۔ انہوںنے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کے بجائے ہائبرڈ تعلیمی نظام اپنایا جائے،ہفتے میں چار دن سکول جبکہ تین دن گھر سے تعلیم کا فارمولہ لاگو کیا جائے،یہ طریقہ نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کرئے گا بلکہ طلبہ کا تعلیمی تسلسل بھی برقرار رکھے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے اور ایسا حل نکالے جو بچوں کی تعلیم کو متاثر کیے بغیر بحران کا مقابلہ کر سکے۔اگر ہم نے آج تعلیم کو نظر انداز کیا تو کل ہمیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑے گی جس کا ازالہ نا ممکن ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید