• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، محمد انور کاکڑ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر شکایت پر بروقت اور مؤثرکارروائی یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے شہریوں کے مسائل سنےاس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے شہریوں نے پانی، بجلی، صفائی ستھرائی، ریونیو، زمینوں کے ریکارڈاور دیگر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر شکایت پر بروقت اور مؤثرکارروائی یقینی بنائی جائےانہوں نے زور دیا کہ تمام سرکاری محکمے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو براہِ راست سن کر فوری حل نکالنا ہےاس سلسلے کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کا ضلعی انتظامیہ پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔
کوئٹہ سے مزید