• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ایران کو ڈرونز بھیج رہا ہے، مغربی انٹیلی جنس کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کو ڈرونز بھیج رہا ہے، فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے ماسکو تہران کو مہلک ہتھیار، خوراک اور ادویات کی مرحلہ وار کھیپیں مکمل کرنے کے قریب، ایرانی اور روسی حکام نے خفیہ طور پر ڈرونز کی ترسیل پر بات چیت مارچ کے شروع میں شروع کی۔ کریملن نے ڈرون ترسیل کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے صرف ایران کے ساتھ ڈائیلاگ کی تصدیق کی۔ روس کی جانب سے ایران کو ہتھیار فراہم کرنا جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار مہلک امداد کی نشاندہی۔ ماسکو نے اپنے اتحادی کو سیٹلائٹ امیجری، ٹارگٹنگ ڈیٹا اور انٹیلی جنس سپورٹ سمیت اہم تعاون فراہم کیا۔
اہم خبریں سے مزید