کراچی( رپورٹ/اختر علی اختر) معروف ہدایت کار بابر جاوید نے جنگ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’ہمراہی‘‘ کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کیا گیا۔ لندن، ترکیہ اور امریکا کے علاوہ کراچی اور مری کی دلکش لوکیشنز پر ڈرامہ شوٹ کیا گیا۔ دانش تیمور اور حبا بخاری مرکزی کرداروں میں سیریل میں جاندار پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔ ’’ہمراہی‘‘ کو ترکش زبان میں بھی ڈب کروا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2026کی سب سے بڑی رومانس سے بھرپور ڈراما سیریل ’’ہمراہی‘‘ کے ڈائریکٹر بابر جاوید نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہمراہی‘‘ کو انٹرنیشنل معیار کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہدایت کاربابرجاوید نے بتایا کہ ہم اپنے ناظرین کو بین الاقوامی معیار کے ڈرامے دکھانا چاہتے ہیں۔ ہمراہی میں دانش تیمور اور حِبا بخاری مرکزی کرداروں میں جاندار پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔ ہم نے اس ڈرامے کی پروموشن عمدہ انداز میں کی ہے۔ٹریلر نے دنیا بھر میں ہلچل مچا رکھی ہے۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہے۔ یاد رہے کہ رومانس سے بھرپور شاہکار ڈراما سیریل ’’ہمراہی‘‘ کے ڈائریکٹر معروف ہدایت کار بابر جاوید ہیں،۔واضع رہے کہ اداکارہ حِبا بخاری اور دانش تیمور کی مقبول آن اسکرین جوڑی نے ’’جاں نثار‘‘ اور ’’دیوانگی‘‘ جیسے بلاک بسٹر ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ پسندیدہ ترین جوڑیوں میں شامل کر دیا ہے۔ہمراہی ڈراما سیریل میں بھی ان دونوں کی جوڑی خُوب رنگ جمائے گی۔