• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جنگی جنون بے قابو، 70 کھرب روپے کے نئے ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی جنگی جنون بے قابو، 70کھرب روپے(25 ارب ڈالر) کے نئے ہتھیار خریدنے کا فیصلہ ، روسی ایس 400میزائل نظام، ڈرون طیارے شامل، رواں سال جنگی اخراجات 71ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ پیشرفت پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ شدید فوجی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنی فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے 25 ارب ڈالر مالیت کی نئی دفاعی خریداری کی منظوری دے دی ہے، جس میں روسی ایس 400 میزائل نظام، ٹرانسپورٹ طیارے اور ڈرون حملہ آور طیارے شامل ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ماہ 40 ارب ڈالر مالیت کے رافیل لڑاکا طیارے اور بوئنگ پی 8 آئی خریدنے کی منظوری کے بعد کیا گیا۔بیان کے مطابق نئی خریداری میں ٹینک شکن گولہ بارود، توپ خانے کے نظام، فضائی نگرانی سسٹمز، سوخوئی 30کی اپ گریڈیشن اور کوسٹ گارڈ کے لیے ہوورکرافٹ بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید