• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز بندش: سعودی، امارات اور عراق پائپ لائنز متبادل بن سکتی ہیں؟

کراچی (نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز بندش کے بعد کیا سعودی ، امارات اور عراق پائپ لائنز متبادل بن سکتی ہیں؟ ہرمز سے تیل ترسیل 95فیصد کم ہوئی ہے، تین بڑی متبادل پائپ لائنز پر انحصاربڑھ رہا ہے،لیکن ان کی مجموعی گنجائش ہرمز سےنصف کم ہے، جاری جنگ کے دوران یہ زمینی تنصیبات بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرے سے محفوظ نہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور جنگ کے باعث جہاز رانی شدید متاثر ہونے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عراق متبادل تیل ترسیل کے لیے تین بڑی پائپ لائنز پر انحصار بڑھا رہے ہیں۔ عام حالات میں دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید