کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو شامل کروانے پرنیتن یاہو کو جھاڑ پلادی، جے ڈی وینس نے نیتن یا ہو سے کہا کہ انہوں نےایرانی رجیم چینج کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی ،صدر کو جو خواب دکھائے گئے وہ پورے نہیں ہوئے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اس وقت تناؤ پیدا ہوگیا جب جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنادی۔امریکی نائب صدرنے کہا کہ نیتن یاہو نے ایرانی رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی،نائب صدر نے نیتن یاہو کو کہا کہ ٹرمپ کو جو خواب دکھائے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ذرائع کےمطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی،امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیراعظم کے دعووں کی حقیقت سے واقف تھے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہجے ڈی وینس ایران جنگ کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں،آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایرانی رجیم کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوئی۔اخبار نے لکھا کہاس ٹیلی فون کال کے ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا نے گفتگو سے متعلق غلط خبر دی، خبر دی گئی کہ وینس نے فلسطینیوں پر آباد کاروں کے تشدد پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی،وائٹ ہاؤس نے شک ظاہر کیا کہ اسرائیلوں نے وینس کو بدنام کرنے کے لئے یہ کہانی گھڑی ہے ۔