• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کا 14 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریا کا 14سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا منصوبہ، نوجوانوں میںلت،نشے اور ذہنی صحت سے متعلق خدشات ،جون تک قانون سازی کا مسودہ تیار ہوگا۔ یورپ میں پابندیوں کا رجحان تیز،برطانیہ میں اسکرین ٹائم محدود ،فرانس پہلے ہی سخت پابندی لگا چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا نے 14سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جسے حکام نے نوجوانوں میں لت اور صحت کے مسائل سے جوڑا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے جونیئر وزیر الیکزنڈر پروئل نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 14 سال مقرر کی جائے گی اور اس سلسلے میں جون تک قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ نائب چانسلر آندریاس بابلر نے کہا کہ حکومت بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید