کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی (یو این ایچ سی آر) نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے مہاجرین کے مطابق دو مارچ کے بعد سے ایک ملین سے زائد افراد یعنی ہر پانچ میں سے ایک رہائشی بے گھر ہو چکا ہے۔مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ایک ماہ مکمل ہونے کے قریب لبنان کو شدید نوعیت کی ہنگامی انسانی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے اب کسی بڑے انسانی المیے میں بدل جانے کا خطرہ ہے۔