کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات پر پر ٹیکس میں بڑی کمی، لاک ڈاؤن افواہیں مسترد،پٹرول پر 13روپے ٹیکس کم کرکے 3روپے اور ڈیزل پر 10روپے فی لیٹر ٹیکس مکمل ختم کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ایران کی جنگ کے اثرات کے پیش نظر ایندھن پر ٹیکس میں کمی کی ہے۔ پٹرول پر 13روپے فی لیٹر ٹیکس کم کرکے 3 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر ٹیکس مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ بھارت کے پاس 74 دن کے لیے ایندھن کے ذخائر موجود ہیں اور لاک ڈاؤن کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 45کھرب پاکستانی روپے کا مالی نقصان ہوسکتا ہے۔